انوارالحق کاکڑ نے پاکستان کے 8 ویں نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔
پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری اور سیاسی حکام نے شرکت کیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی سفارش پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
حلف برداری سے قبل انوارالحق کاکڑ نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے انوارالحق کاکڑ کا استعفی منظور کرلیا۔نامزد نگران وزیراعظم نے اپنی غیر جابنداری برقرار رکھنے کےلیے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا حالانکہ قانونی طور پر انوار الحق کو سینیٹ نشست چھوڑنے کی ضرورت نہیں تھی۔
واضح رہے کہ انوار الحق سے قبل نگراں وزیراعظم کے عہدے پر رہنے والوں میں غلام مصطفیٰ جتوئی، بلخ شیر مزاری، معین الدین حیدر، معراج خالد، محمد میاں سومرو، میر ہزار خان کھوسو اور جسٹس ناصر الملک شامل ہیں۔