اسلام آباد : صدر مملکت نے جسٹس نعیم اخترافغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی،مجموعی طور پر 3 ججوں کی مختلف عدالتوں میں تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
ایوان صدر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، صدر نے آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت جسٹس نعیم اخترافغان کی سپریم کوٹ میں تعیناتی کی منظوری دی۔
ایوان صدر کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تقرری کی بھی منظوری دی ہے، اس کے علاوہ صدر مملکت کی جانب سے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری بھی دے دی گئی۔
بتایا جارہا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی آج اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں، ان کے اعزاز میں رسمی الوداعی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد احمد خان اور پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز شریک ہوئے،
اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم
الوداعی تقریب کے بعد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کو گلدستہ دے کر رخصت کیا گیا جب کہ نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے اپنے عہدے کا حلف کل اٹھائیں گے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن ان سے حلف لیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ سبکدوش ہونے والے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی اڑھائی سال سے زائد عرصہ تک چیف جسٹس کے عہدے پرفائز رہے،
جسٹس امیر بھٹی کی زیر قیادت لاہور ہائیکورٹ میں 3 لاکھ سے مقدمات کو نمٹایا گیا، جسٹس امیر بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف 6 جولائی 2021ء کو اٹھایا تھا۔