سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر مملکت جو بھی قدم اٹھائیں گےاسے عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہو گی۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی تقرری میں صدر مملکت آئینی ذمہ داری اداکریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت جو بھی قدم اٹھائیں گے اسے عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہو گی۔
آرمی چیف تعیناتی کا معاملہ کسی صورت بھی سیاسی نہیں ہونا چاہئیے: آصف زرداری
علاوہ ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کے بارے میں وزیراعظم کی ایڈوائس آئی تو اس پر عمل کروں گا۔