اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام کعبہ کی ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نے دورہ پاکستان پر امام کعبہ کو خوش آمدید کہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے کہا کہ امام کعبہ کا دورہ پاکستان کے عوام کیلئے اعزاز ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں، امام کعبہ نے امت میں اتحاد استحکام اور امن کیلئے دعا کی۔
ایی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مہمان کا خیر مقدم کیا۔ آرمی چیف عاصم منیر نے کہا کہ امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے، دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کے لیے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں اور اپنے متولی کا گہرا احترام کرتے ہیں۔
امام کعبہ نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
بلاول بھٹو کے بعد آصف علی زرداری بھی آج رات دبئی روانہ ہوں گے
معززین نے غزہ کے تنازع میں جاری مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی مذمت کی اور فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ امام کعبہ نے امت کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعاکی۔
قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کے چیئرمین علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے وفد کے ہمراہ امام کعبہ شیخ صالح حمید سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عالم اسلام اور پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
امام کعبہ نے اس موقع پر پاکستانی قوم سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک کے باشندے اسلام اور شعائر اسلام سے محبت کرنے والے ہیں اس لیے اہل عرب کے دلوں میں بھی انکی قدر موجود ہے۔