چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جس نے بھی گرفتار کیا ہے غلط کیا ہے۔
عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کے دوران چیف جسٹس عامرفاروق نے آئی جی اسلام آباد کو 15منٹ میں کو طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کو لیگل وارنٹ دکھا کر گرفتار کیا گیا، عمران خان کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں نے کوئی بدتمیزی نہیں کی۔ چیئرمین نیب نے یکم مئی کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ ہے،حالات معمول کے مطابق ہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہوگی۔