لاہور : نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوت کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے ختم نبوت کے حلف نامے والے نئے نکاح فارم استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔
وقت نکاح دلہا اور دلہن کے لیے ختم نبوت کے حلف نامےپر دستخط کرنا لازمی ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ نکاح رجسٹراروں کو ختم نبوت کے حلف نامے والے نئے نکاح فارم مہیا کئے جائیں، نکاح رجسٹراروں کو نئے نکاح نامےفارم مہیا نہ کرنے پرکارروائی کی جائے گی۔
ختم نبوت کے حلف نامےوالا فارم استعمال نہ کرنے پرمسلم فیملی رولز کے تحت کارروائی ہوگی۔
نکاح نامےمیں ختم نبوت پر ایمان کا حلف شامل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتاہوں، نیا فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔
نکاح نامےمیں ختم نبوت کاحلف نامہ شامل کرنے پرپنجاب اسمبلی نے قرارداد منظور کی ، قرارداد کو بعدمیں پنجاب کابینہ نے بھی منظور کیا۔