اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہعمران خان نے کارکنوں کو شرپسندی کی تربیت دی، فوجی تنصیبات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ریڈلائن کراس کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے ۔
اسلام آباد میں عظمتِ شہداء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہیدوں کے ورثاء سے ملا اور ان کو پوری قوم کی طرف سے پیغام دیا کہ اگر قائد کا پاکستان آج موجود ہے تو وہ آپ کے سپوتوں کی شہادتوں کی وجہ سے ہے، اپنے بچوں کو یتیم چھوڑ کر ہمارے بچوں کو یتیم ہونے سے بچا لیا، دہشتگردی کا مقابلہ کیا، قوم سکون کی نیند آپ کے سپوتوں کی لہو کی بدولت ہے، کھیتیاں لہلا رہی ہیں ، کاروبار اور تعلیمی ادارے چل رہے ہیں وہ ان سپوتوں کی شہادتوں کی بدولت ہے۔
شہید کسی ایک جماعت یا مسلک کے شہید نہیں ہے، ان کا احترام ملک کے 23کروڑ عوام کرتے ہیں۔ لہذا یہ بات ذہن میں رہنی چاہیئے جس کنونشن میں آج اکٹھے ہوئے ہیں، اس کا تقاضا ہے کہ تاقیامت ان شہیدوں کی عظمت قائم دائم رہے گی۔ملک کے اندر جیسے بھی مسائل ہوں، ہنگامہ ہو، سرحدوں کی حفاظت ہو،ان کا مقاملہ شہید ہونے والے جوانوں نے کیا۔ 9مئی کو جو درندگی ہوئی ، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو اگر گرفتاری سے اعتراض تھا تو تاریخ گرفتاریوں سے بھری پڑی ہے، کیا کسی نے گملا توڑا؟ نوازشریف، محترمہ بے نظیر بھٹو کی بات ہوئی، پی ٹی آئی حکومت نے اپوزیشن کو دیوار سے لگایا، لیکن کسی نے فوجی تنصیبات کا سوچا تک نہیں ۔
فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا
پھر 9مئی کو المناک واقعہ کیوں ہوا؟ عمران نیازی نے اپنے جتھوں کو کئی ماہ سے پیغام دیا کہ اگر میری گرفتاری ہوئی تو فلاں فلاں جگہ حملہ کرنا ہے۔ اس سوال کا جواب پوری قوم مانگتی ہے، قائداعظم کے گھر جناح ہاؤس کی بے حرمتی کیوں ہوئی؟ جلا کر راکھ کردیا، چند مہینے پہلے زیارت میں قائداعظم کی رہائش گاہ پر حملہ ہوا، پھر دہشتگردوں نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا۔
اب پھر 9مئی کو ہی کیوں حملہ کیا گیا؟ سیاسی مخالفین دوسری جماعتوں کے جھنڈے تک جلا دیتے ہیں مگر کسی نے پاکستان کے جھنڈے پر آنچ نہیں آنے دی۔ چند سال قبل کی بات ہے، ہندوستان کے جہاز ابھی نندن کا کس طرح مقابلہ کیا، زمین پر اتارا ، تو 9مئی کو اس کا اس طرح قرض اتارا گیا؟ 9 مئی کو فوجی تنصیبات اور ریڈیو پاکستان پر حملہ ، یہ نہیں ہونے دیں گے، ہم پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فوج پر حملے کیلئے اکسانے ولوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
بطور وزیراعظم اس واقعے میں ایک لمحے کی بھی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ ہندوستان کے 65ء کی جنگ میں خواب پورے نہ ہوسکے لیکن 9 مئی کو جتھوں نے کسر نہ چھوڑی۔ 9 مئی کے جتھوں، اکسانے والوں اور حملہ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ بے گناہوں کو بالکل کچھ نہیں کہا جائے گا۔ 9 مئی کو پاکستان کی ریڈلائن کراس کی گئی ہے۔لوٹ مار جتھہ بازی اور یلغار کی نفی کرنی ہوگی، ساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ اس حوالے سے بچوں کی تربیت کونی ہوگی۔ ظالمانہ قدم اٹھانے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی، پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔