کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملکی خارجہ پالیسی میں جان ڈال دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی کانفرنس میں پاکستان کے مؤقف کی پذیرائی ہوئی ہے، ہم وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو کی محض چند ماہ کی کامیاب خارجہ پالیسی کے اثرات شروع ہوگئے ہیں، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے بلاول اور ان کے محکمے نے محنت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ ممالک کے لیے ڈیمج اینڈ لاس فنڈ بلاول بھٹو کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ ہر خطے کے مفکرین بلاول بھٹو کی خارجہ پالیسی کو سرہاتے دکھائی دے رہے ہیں، برطانیہ نے بھی پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔