نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران وفاقی حکومت شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن اور صوبوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ٹیلیفون پر گفتگو میں مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے، کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا نہیں رکھیں گے۔ شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، آئین کے تحت یہ مشترکہ ذمہ داری پوری کریں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےمرتضیٰ سولنگی کو نگران وفاقی وزیر بننے پر مبارک دی۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وہ جلد کراچی کا دورہ کریں گے۔