نگران پنجاب حکومت نے 4 ماہ کیلئے مختص بجٹ کے 50 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کردیئے۔
نگران پنجاب حکومت نے 4 ماہ کیلئے منظور کردہ بجٹ کے 50 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کردیئے۔ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ ہاوسنگ کی 393 ترقیاتی اسکیموں کیلئے ایک ارب 12 کروڑ 89 لاکھ روپے، میانوالی کی 65 ترقیاتی اسکیموں کیلئے 17 کروڑ 49 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کی 33 ترقیاتی اسکیموں کیلئے 12 کروڑ 7 لاکھ روپے، لاہور کی 34 اسکیموں کیلئے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے اور قصور کی 11 اسکیموں کیلئے 3 کروڑ 31 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب تک ترقیاتی منصوبوں کیلئے 50 کروڑ روپے کے قریب فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔