لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سیکرٹری جنرل اسد عمر، فواد چودھری، سینیٹر اعظم سواتی اور حماد اظہر نے بھی شرکت کی،
ملاقات کے دوران الیکشن کمیشن کے اقدامات کے خلاف آئینی آپشنز پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایم ایف کو منی بجٹ میں نئے ٹیکس اقدامات پر بریف کیا ،
زمان پارک میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے متنازعہ اقدامات کے خلاف احتجاج کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا،
اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے اور سیاسی آپشنز پر بھی بات چیت کی گئی۔