اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ ہیں۔ زرداری ہاؤس میں شجاعت اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات جاری ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی۔
میرا ووٹ میری مرضی: سینیٹ الیکشن میں ووٹ دینے والے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا بیان
خیال رہے کہ گزشتہ روز چودھری شجاعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے بھی ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔