لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے اداروں کے خلاف بیان پر مسرت جمشیدچیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اداروں کے خلاف بیان پرویزالٰہی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
پرویزالٰہی نے مسرت جمشید چیمہ سے وضاحت بھی طلب کرلی ہے ، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف بیان بازی حکومت پنجاب کی پالیسی کے خلاف ہے۔