راولپنڈی : عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے اشتہاری قرار دینے کی استدعا مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، مقدمے کی سماعت سینئر سول جج غلام اکبر نے کی۔
عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ وارنٹ جاری کرنے اور اشتہاری قرار دینے کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے کہا ہم نے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری کررکھے ہیں۔
یاد رہے دو روز قبل راولپنڈی کے سینیئر سول جج کرمنل ڈویژن ماڈل ٹرائل کورٹ غلام اکبر نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، رانا ثناء اللہ پر 420، 471، 109، 467، 468اور دیگر دفعات کے تحت اینٹی کرپشن سیل کو مطوب ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے وضاحت کی تھی کہ اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے کے باعث رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔