ملتان میں پی ٹی آئی کے بڑوں نے جیل جانے سے معذرت کرلی، کسی نے مصروفیات تو کسی نے بیماری کا بہانہ بنایا، نو میں سے صرف 2 ایم پی ایز جیل جانے پر آمادہ ہوئے۔ مقامی رہنماؤں نے کارکنوں کے ہمراہ شہر نواں چوک پر دھرنا دیا مگر گرفتاری نہ دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کا آج چوتھا دن تھا تاہم ملتان سے کسی بھی رہنماء نے گرفتاری نہیں دی۔
ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نواں چوک پر جمع ہوئے اور دھرنا بھی دیا تاہم کسی رہنماء نے گرفتار نہیں دی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بڑوں نے جیل جانے سے معذرت کرلی ہے، کسی نے مصروفیات تو کسی نے بیماری کا بہانہ بنایا، 9 میں سے صرف 2 ایم پی ایز گرفتاری دینے کیلئے راضی ہیں۔
نواں شہر چوک پر علامتی دھرنے میں پی ٹی آئی،رہنماؤں نے جذباتی تقاریر کیں، کارکنوں نے نعرے لگائے، فوٹو سیشن کیا اور چلتے بنے۔
رہنماؤں اور کارکنوں کو دوپہر 2 بجے نواں شہر چوک پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی، مگر 10 منٹ کے الٹی میٹم کے بعد رہنماء اور کارکنان بغیر گرفتاری لوٹ گئے۔