اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کا آغاز ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج پاکستان میں ڈیجیٹل مردم شماری 2023 شروع ہو گئی ہے،
اعداد و شمار اکٹھا کرنے کا یہ نظام فیصلہ سازی،مستقبل کی منصوبہ بندی اور وسائل کے مؤثر استعمال میں مدد فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کو مقامی سطح پرتیار کرنے پر تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر نوازشریف سے مشاورت کی۔وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطہ کریں گے۔
عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کر دی، انتخابی مہم کا اعلان
وزیراعظم حکومتی اتحادیوں کو عدالتی فیصلے کے بعد کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیں گے۔
جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن مردم شماری سے پہلے کرا رہے ہیں،قومی اسمبلی میں مردم شماری کے بعد الیکشن ہوں گے،8 ماہ اس عمل میں رہنے کے باوجود انگلیاں اٹھیں گی۔ عدالتی فیصلہ واضح ہے کہ نظرثانی یا تشریح کی بات نہیں کریں گے،سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ کوئی ہار جیت کی بات نہیں،آئینی معاملے پر بحث چھڑ گئی،دو ججز نے رضاکارانہ خود کیس سے الگ کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ سو موٹو کا اختیار اس لیے نہیں ہونا چاہیے کیونکہ کیس لاہور ہائیکورٹ میں ہے،آج فیصلے میں 3 ججز نے کہا کہ گورنر یا ای سی پی مشاورت سے تاریخ دے۔ 90 روز تو اب گزر جائیں گے لیکن حالات کے مدِ نظر تاریخ دی جائے،جہاں حالات سازگار ہوں گے وہاں انتخابات ہو سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت کی تاریخ سے متعلق معذرت اعلٰی ظرفی ہے،صدر مملکت نے آئین سے انحر اف کیا ہے۔الیکشن سے کوئی بھاگ نہیں رہا،آن ریکارڈ کہہ رہے ہیں کہ کوئی الیکشن سے نہیں بھاگ رہا۔