اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں مبینہ ٹیمپرنگ کا انکشاف سامنے آیا ، اہم گواہ کا کہنا ہے کہ کبھی بھی شاہد خاقان عباسی کے خلاف بیان نہیں دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل این جی ریفرنس کے گواہ ناصربشیر نے احتساب عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا ، جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں مبینہ ٹیمپرنگ کا انکشاف ہوا۔
نیب کے اہم گواہ نے شاہد خاقان عباسی کےخلاف بیان کی تردید کردی، گواہ ناصر بشیر نے بیان میں کہا کہ کبھی بھی شاہد خاقان عباسی کے خلاف بیان نہیں دیا۔
گواہ ناصر بشیر کا کہنا تھا کہ نیب تفتیشی افسر ملک زبیر نے اپنی طرف سے شاہد خاقان کا نام لکھا۔
خیال رہے ایل این جی ریفرنس میں شاہدخاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔
خیال رہے مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت میں اس وقت کے وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ سابق وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں۔