کراچی: تحریک انصاف کےرہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور ان کی دوسری اہلیہ رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کےدرمیان اختلافات شدت اختیار کر گٸے۔ دعا بھٹو نے خلع کیلٸےعدالت سے رجوع کرلیا۔
یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ اور دعا بھٹو نے2018ء میں خفیہ شادی کی شادی کاانکشاف ہوا تھا، 2021میں رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے بیٹے کی پیداٸش پر ٹویٹر پر میسج کےذریعے کیا۔
دونوں کے درمیان اختلافات حلیم عادل شیخ کی مصروفیت کی وجہ سے پیداہوٸے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی دوسری اہلیہ رکن سندھ اسمبلی دعابھٹو نے ملیر کی فیملی کورٹ میں داٸر خلع کے دعوی میں حلیم عادل شیخ کے رویے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اس پرہاتھ بھی اٹھاتےتھے۔
دعا بھٹو کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے حق مہرکی رقم بھی آج تک ادا نہیں کیا۔ عدالت سے استدعاہےکہ حلیم عادل شیخ سے خلع دلایا جاٸے اور دو لاکھ روپے ماہانہ بیٹے کا خرچہ دلایا جاٸے۔
رضا ربانی نے صدرعارف علوی کا مواخذہ کرنے کی تجویز دے دی
لانگ مارچ میں شریک حلیم عادل شیخ نے خلع کےدعوی کو افسوسناک اور سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے دباؤ ڈال کر درخواست داٸرکراٸی ہے، پیپلزپارٹی نے مجھے توڑنے کیلٸے آخری حربہ استعمال کیاہے۔
دعابھٹونےسنیٸروکیل عبدالعزیزدایوسے رابطہ کیاجنہوں حلیم عادل شیخ کولیگل نوٹس بھی جاری کیا۔اور دونوں کےدرمیان صلع کرانےکی کوشش کی جس پردعا بھٹوناراض ہوگٸی اور اس نے وکیل تبدیل کرلیا اور ایک خاتون وکیل کے توسط سےملیرکورٹ سےرجوع کرلیا۔
فیملی کورٹ نےخلع کی درخواست پرنوٹس نہیں جاری کٸے۔عدالت نےقراردیاہےکہ فریقین کےایڈریس کی تصدیق کےبعد نوٹس جاری کٸےجاٸیں گے