الیکشن کمیشن کا چودہ مئی کوانتخابات کے حکم پر نظرثانی درخواست دائر کرنےکا فیصلہ، نظرثانی درخواست آج دائر ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے نظرثانی درخواست تیارکرلی،آج دائر ہوگی،فنڈزاور سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نےدرخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم کے برعکس فنڈز ملے نہ سیکیورٹی، 14 مئی صرف چند دن کے فاصلے پر ہے۔
درخواست،میں موقف اختیارکیا جائے گا کہ اس وقت فنڈز مل بھی جائیں توانتخابات کا انعقاد ممکن نہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ 14 مئی کو انتخابات کےحکم پرنظرثانی کی استدعا کی جائے گی۔