• Privacy Policy
  • Sample Page
  • صفحہ اول
پیر, 4 دسمبر 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

عمران خان کی 2 کیسز میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

28 نومبر 2022
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
عدالت نے ایک کیس میں عمران خان
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد : الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے دو کیسز میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عبوری میں توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت اے ٹی سی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی، عمران کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

دوران سماعت سابق وزیراعظم عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان لاہور ہیں پیش نہیں ہو سکیں گے، جس پر جج نے استفسار کیا راولپنڈی عوامی جلسے میں موجود تھے تو عدالت کیوں پیش نہیں ہو سکے۔

جس پر وکیل نے بتایا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی۔

عدالت نے استفسار کیا لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کا کوئی تحریری آرڈر ہے، جس پر وکیل عمران خان نے کہا کہ تحریری آرڈر تو کوئی نہیں ہے۔

عدالت نے ایک کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو دسمبر اور دوسرے کیس میں سترہ دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Tags: bailscasesExtensionImran Khaninterimالیکشن کمیشنپاکستانتوسیعحکومتضمانتوںعبوریعمران خانکیسزملک
ShareTweetPin
Previous Post

فوج کا کردار غیر سیاسی بنا کر صرف آئینی ذمے داری تک محدود کر دیا ہے، آرمی چیف

Next Post

روس سے سستے تیل کی خریداری پر مذاکرات، پاکستانی وفد ماسکو روانہ

Related Posts

پی ٹی آئی کو چئیرمین
اہم ترین

پی ٹی آئی کو چئیرمین کے لیے پیپلزپارٹی کا پرانا جیالا ملا

2 دسمبر 2023
میاں صاحب انتظامیہ کی مدد کے بجائے خود الیکشن لڑیں،بلاول بھٹو
اہم ترین

میاں صاحب انتظامیہ کی مدد کے بجائے خود الیکشن لڑیں، بلاول بھٹو

2 دسمبر 2023
ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترقی پذیرملکوں کو مختلف مسائل کاسامنا ہے،نگران وزیراعظم
اہم ترین

ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترقی پذیر ملکوں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے، نگران وزیراعظم

2 دسمبر 2023
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا ادراک ہے
اہم ترین

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کواپنی آئینی ذمہ داریوں کا ادراک ہے

2 دسمبر 2023
قوم کی حمایت سے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، آرمی چیف
اہم ترین

قوم کی حمایت سے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، آرمی چیف

2 دسمبر 2023
سائفر کیس کی سماعت پیرتک ملتوی
اہم ترین

سائفر کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

2 دسمبر 2023
Next Post
روس سے سستے تیل کی خریداری پر مذاکرات، پاکستانی وفد ماسکو روانہ

روس سے سستے تیل کی خریداری پر مذاکرات، پاکستانی وفد ماسکو روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
پیر 4 دسمبر 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In