• Privacy Policy
  • صفحہ اول
منگل, 28 مارچ 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

فاروق ستار نے ایم کیو ایم میں اپنی واپسی کا عندیہ دے دیا

25 اکتوبر 2022
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
فاروق ستار نے ایم کیو ایم میں اپنی واپسی کا عندیہ دے دیا
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم میں اپنی واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری سیاسی بصیرت کہہ رہی ہے کہ میری ایم کیو ایم میں واپسی کے امکانات پہلے سے زیادہ روشن ہوگئے ہیں۔

سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود کو ایم کیو ایم سے کھبی الگ نہیں سمجھا، اس وقت ایم کیو ایم کے ٹائی ٹینک کو بچانے کی ضرورت ہے، اب وہ موقع آگیا ہے اور کارکنوں تک پیغام چلا گیا ہے کہ اب رابطہ کمیٹی کے پاس کوئی جواز نہیں بچتا کہ مجھے اور ایم کیو ایم کو ایک دوسرے سے دور رکھا جائے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم میں واپسی کیلیے میری نہ کوئی شرط ہے اور نہ ہی کنونئیر شپ کا جھگڑا، میں خالد مقبول کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں جیسے این اے 245 کے الیکشن کے موقع پر تین بار بیٹھے، یہ وہ وقت ہے کہ جب مجھے اور خالد مقبول کو مل کر ایک مضبوط بیانیہ بنانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن، نئے چہروں کو آگے لانا اور اپنی غلطیوں پر قوم سے معافی مانگنا ہوگی، مجھے نہیں معلوم کہ اس حوالے سے بزرگ کیا کہے رہے ہیں، فیصلہ خالد مقبول اور رابطہ کمیٹی کو کرنا ہے کہ کیا وہ میرے بیانیے سے متفق ہیں۔

سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا تحریک انصاف کو چھوڑ کر ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی اور زرداری سے معاہدہ کیا جسے لوگوں نے پسند نہیں کیا اور اس معاہدے سے ووٹ بینک متاثر ہوا، وزارتیں، اقتدار میں آنا اور گورنر شپ یہ ہمارے اہداف نہیں ہونا چاہیئیں، اگلے انتخابات میں جانے سے پہلے پیپلز پارٹی سے ہونے والے اتحاد کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے ہوں گے۔

فارو ستار نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی مذاکرات پر مذاکرات اور تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے، اسی وجہ سے بلدیاتی انتخابات بھی التوا کا شکار ہو رہے ہیں، اب پی پی کو حلقہ بندیوں اور بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے ڈیڈ لائن دینا ہوگی اگر پیپلز پارٹی دی جانے والی ڈیڈ لائن میں حلقہ بندیوں اور بلدیاتی ترمیم کا مسئلہ حل کرے تو ٹھیک ورنہ الیکشن سے بہت پہلے پیپلز پارٹی سے کیے معاہدے اور بوجھ سے الگ ہوجانا چاہیے اور ایم کیوا یم، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف مل کر توہین عدالت کا مقدمہ عدالت میں لے کر جائیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری وہ پیر ہے جس نے جماعت اسلامی، پی ایس پی اور ایم کیو ایم تینوں کا منہ بند کر رکھا ہے، جماعت اسلامی نے 25 دن اور پی ایس پی نے 7 روز کا دھرنا دیا لیکن زرداری نے انھیں لالی پاپ دے کر خاموش کرا دیا اور اسی طرح ایم کیو ایم سے بھی معاہدہ کرکے انکا منہ بند کرادیا۔

انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے ایم کیو ایم کے دھڑوں کو ملنا ہوگا اور ایک مضبوط بیانیہ بنا کر ایم کیو ایم کو نئی شکل میں لانا ہوگا کیونکہ ہم سب کے ملنے سے مایوسی ختم لوگوں اور ووٹ بینک اکٹھا ہوگا، ہمیشہ کہا ہے کہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے لیے ایم کیو ایم کے دروازے کھلے ہونا چاہئیں، پی ایس پی کے دوستوں کو کہوں گا ایک ہی نشان اور پارٹی می جمع ہوں تو اچھا ہے، پی ایس پی سمیت سب اسی پراڈکٹ کی پیداوار ہیں ، سیاسی غلطیاں ، فیصلے ہوگئے اب آگے بڑھیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ اگلے عام انتخابات میں متحدہ کو ازسر نو منظم کرنے کی ضرورت ہے، سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد تجربہ کار ہیں، وہ جب ملک واپس آجائیں گے تو صورتحال واضح ہوجائے گی، انکی وطن واپسی میں جو رکاوٹیں ہیں وہ انھیں معلوم ہیں اور وہی اسے دور کرسکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری جب پارٹی میں واپس آئے اور گورنر بنے تو مجھے کسی چیز کا علم نہیں تھا، انہیں پارٹی نے موقع دیا اب دیکھنا ہے کہ وہ پارٹی کیلیے کیا کرتے ہیں، امید ہے وہ مسنگ پرسن، دفاتر اور کے فور منصوبے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، ایم کیو ایم کا ہدف 65 کڑور گیلن اضافی پانی، سرکلر ٹرین، نکاسی آب اور کچرا اٹھانے کا جدید نظام کوٹہ سسٹم، مردم شماری اور پبلک ٹرانسپورٹ ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ میں سیاسی آدمی ہوں میں کسی کو غدار یا محب وطن ہونے کے سرٹیفکیٹ نہیں بانٹ سکتا، اگر یہ فیصلے کسی کے ہاتھ میں ہیں تو سیاسی ضرورتوں کے مطابق یہ بدلتے رہتے ہیں، آج غدار تو کل حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ دیے جاتے رہیں گے، میرا ماننا ہے کہ غداری کے معاملات ہوں یا کسی کو معافی دینے کے یہ فیصلہ ملک کی عدالتوں نے کرنا ہے، اس سلسلے میں عدالتی کمیشن بنا دیا جائے جو تیزی سے اس معاملے پر فیصلے کرے۔

Tags: ایم کیو ایمپاکستانحکومتعندیہفاروق ستارملکواپسی
ShareTweetPin
Previous Post

گورنر سندھ کی وزیراعظم کو وفاقی کابینہ سے متعلق اہم تجویز

Next Post

بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی

Related Posts

کلیدی کردار
اہم ترین


میرے قتل کی سازش میں رانا ثناء اللہ کا کلیدی کردار ہے، عمران خان کا الزام

28 مارچ 2023
اثاثوں کی
اہم ترین

مریم نواز 84 کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں

28 مارچ 2023
حکومت چیف جسٹس
اہم ترین

حکومت کا چیف جسٹس کے سوموٹو ایکشن کے اختیار پر قانون سازی کا فیصلہ

28 مارچ 2023
الیکشن
اہم ترین

فوج کو الیکشن ڈیوٹی کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟ ذمہ داری تو ذمہ داری ہوتی ہے

28 مارچ 2023
لاڈلے کو پاکستان سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دیجائےگی، وزیراعظم
اہم ترین

لاڈلے کو پاکستان سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائےگی، وزیراعظم

28 مارچ 2023
گورنر سندھ کا گوٹھ ریگولرائزیشن کمیٹی ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط
اہم ترین

گورنر سندھ کا گوٹھ ریگولرائزیشن کمیٹی ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط

28 مارچ 2023
Next Post
بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی

بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ ٹیکس سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
منگل 28 مارچ 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In