سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
نو مئی کے پرُتشدد واقعات، جلاؤ گھیراؤ اور حساس تنصیبات پر حملوں کے بعد ایک جانب شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں تو دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے حملوں کی مذمت کرکے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا سلسلہ برقرار ہے۔
شیریں مزاری اور عامر کیانی کے بعد فوادچوہدری نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لی ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام کے ذریعے پی ٹی آئی اور عمران خان سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے لکھا کہ وہ سیاست سےبریک لے رہے ہیں۔ فوادچوہدری پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ہیں اور وہ پارٹی کے نائب صدر کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔