• Privacy Policy
  • صفحہ اول
پیر, 6 فروری 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

فواد چوہدری پر صرف پرچہ درج ہوا تو ایسا لگتا ہے قیامت آ گئی،عطاء تارڑ

25 جنوری 2023
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
ایسا لگتا
0
SHARES
61
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی قانون اور داخلہ امور عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری پر صرف پرچہ درج ہوا ہے،ٹی وی لگاؤ تو ایسا لگتا ہے کہ قیامت آ گئی،کل رات پولیس کو الیکشن کمیشن کی درخواست موصول ہوئی،خاندان سے حساب لینے کی دھمکی سنگین جرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق عطاء تارڑ نے لیگی رہنما عابد شیر علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوادچوہدری نے الیکشن کمیشن کو دھمکی دی،کوئی بھی شخص آئینی اداروں کو دھمکی نہیں دے سکتا۔
فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے تضحیک آمیز گفتگو کی تھی،فواد چوہدری کو کسی کے گھروالوں کو دھمکی دینے کی اجازت کس نے دی؟نہال ہاشمی اور طلال چوہدری کو توہین عدالت کی بنیاد پر سزاملی،کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ فواد چوہدری کیخلاف کوئی سیاسی کیس نہیں ہے،یہ آپ کی حکومت نہیں کہ جس کو مرضی گالیاں دیں۔

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی گرفتار کرلیا گیا

فواد چوہدری کی گرفتاری ان کی دھمکیوں کی وجہ سے ہوئی،فواد چوہدری کو کس نے حق دیا کہ وہ کیچڑ اچھالیں۔عمران خان جگہ جگہ بم لگا کر گئے،نواز شریف سے ایک ہنستا بستا پاکستان لے لیا گیا تھا،جاوید لطیف سے لیکر رانا ثناء اللہ تک سب کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے،

فواد چوہدری کیخلاف مقدمے میں قانون کے مطابق عمل ہو گا۔ دوسری جانب فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو چھ بجے طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کر دی گئی،

آپ کا آرڈر آگے پہچا دیا گیا،عدالت نے قرار دیا کہ یہ باتیں چھوڑیں پہلے بتائیں فواد چوہدری کہاں ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری پنجاب پولیس کے پاس ہے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ کوئی بات نہیں پہلے بندہ پیش کریں۔

Tags: ApocalypseAtta TararFawad Chaudhryregisteredپاکستانپرچہحکومترپورٹعطاء تارڑفواد چوہدریقیامتملک
ShareTweetPin
Previous Post

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی گرفتار کرلیا گیا

Next Post

اگر ہم نے سیاسی گرفتاری کرنی ہوتی تو سب سے پہلے عمران خان کو گرفتار کرتے۔ مریم اورنگزیب

Related Posts

جیل بھرو تحریک
اہم ترین

انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع ہوگی، عمران خان

6 فروری 2023
گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا
اہم ترین

گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا

6 فروری 2023
نگران حکومت پنجاب نے پرویز الہی سرکار کے منصوبوں کے خلاف کمر کس لی
اہم ترین

نگران حکومت پنجاب نے پرویز الہی سرکار کے منصوبوں کے خلاف کمر کس لی

6 فروری 2023
ہم عوام کو ریلیف دینا بھی چاہیں تو نہیں دے سکتے، مریم نواز
اہم ترین

ہم عوام کو ریلیف دینا بھی چاہیں تو نہیں دے سکتے، مریم نواز

6 فروری 2023
پاکستان ریلوے کا 2 چائنیز کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا
اہم ترین

پاکستان ریلوے کا 2 چائنیز کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا

6 فروری 2023
صحت کارڈپنجاب کی آبادی کی اکثریت کے لیے ایک نعمت تھی، عمران خان
اہم ترین

صحت کارڈ پنجاب کی آبادی کی اکثریت کے لیے ایک نعمت تھی، عمران خان

6 فروری 2023
Next Post
سیاسی گرفتاری

اگر ہم نے سیاسی گرفتاری کرنی ہوتی تو سب سے پہلے عمران خان کو گرفتار کرتے۔ مریم اورنگزیب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
پیر 6 فروری 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In