• Privacy Policy
  • صفحہ اول
منگل, 28 مارچ 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

وفاقی وزیر قانون نے نگراں سیٹ اپ میں توسیع کا عندیہ دے دیا

30 جنوری 2023
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
وفاقی وزیر قانون نے نگراں سیٹ اپ میں توسیع کا عندیہ دے دیا
0
SHARES
28
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین میں نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی گنجائش ہے، امن و امان یا معاشی صورتحال ایسی بنے تو آئین میں انتظام موجود ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خیبرپختون خوا اور پنجاب میں نگراں سیٹ اپ میں توسیع کا عندیہ دے دیا۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی مدت میں توسیع کا انحصار حالات پر ہے، آئین میں نگراں حکومتوں کی مدت میں توسیع کی گنجائش اور اگر امن و امان یا معاشی صورتحال ایسی بنے تو آئین میں انتظام موجود ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مثال دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئین میں رہتے ہوئے نگران حکومتوں کے وقت کی کمی بیشی کی جاسکتی ہے، 1988میں سیلاب کے باعث انتخابات ملتوی کرد یئے گئے تھے، بے نظیر بھٹو کی شہادت کے باعث الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ تبدیل کی تھی۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین میں رہتے ہوئے انتخابی اخراجات اور مردم شماری کا معاملہ دیکھے گا، فیصلے الیکشن کمیشن نے کرنے ہیں وہ آئین اور الیکشن ایکٹ کو سامنے رکھتے ہوئے تاریخ دے گا، انتخابات کون سی مردم شماری کے تحت ہوں گے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مردم شماری پر انتخابات کرانے کے لیے پچھلی مرتبہ آرٹیکل 51 میں ایک آئینی ترمیم کی گئی تھی، نئی مردم شماری کا اعلان ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر عمران خان کے نامزد شدہ ہیں، اگر الیکشن کمیشن سے فیصلے میرٹ پر ہیں اور پی ٹی آئی کے حق میں نہیں آرہے تو کسی کا قصور نہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری 5 صفر کے ساتھ ہوئی ہے، الیکشن کمیشن نے متفقہ طور ہر محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنایا، اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ نگران وزیراعلی ٰپنجاب ڈکٹیشن لے کر صوبہ چلائیں گے تو یہ آئین کی منشا نہیں۔

فواد چوہدری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہوا، عدالتیں آزاد ہیں وہ فواد چوہدری کے معاملے پر فیصلہ کریں گی۔

Tags: extendFederal Law MinistergivenindicationSetupپاکستانتوسیعحکومتعندیہملکنئے سیٹ اپنزیر تارڑنگراںوفاقی وزیر قانون
ShareTweetPin
Previous Post

بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے استعمال شدہ پانی میں کرونا وائرس کا انکشاف

Next Post

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے سے 28 افراد  شہید، 150 زخمی

Related Posts

کلیدی کردار
اہم ترین


میرے قتل کی سازش میں رانا ثناء اللہ کا کلیدی کردار ہے، عمران خان کا الزام

28 مارچ 2023
اثاثوں کی
اہم ترین

مریم نواز 84 کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں

28 مارچ 2023
حکومت چیف جسٹس
اہم ترین

حکومت کا چیف جسٹس کے سوموٹو ایکشن کے اختیار پر قانون سازی کا فیصلہ

28 مارچ 2023
الیکشن
اہم ترین

فوج کو الیکشن ڈیوٹی کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟ ذمہ داری تو ذمہ داری ہوتی ہے

28 مارچ 2023
لاڈلے کو پاکستان سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دیجائےگی، وزیراعظم
اہم ترین

لاڈلے کو پاکستان سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائےگی، وزیراعظم

28 مارچ 2023
گورنر سندھ کا گوٹھ ریگولرائزیشن کمیٹی ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط
اہم ترین

گورنر سندھ کا گوٹھ ریگولرائزیشن کمیٹی ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط

28 مارچ 2023
Next Post
پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے سے 28 افراد جاں بحق، 150 زخمی

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے سے 28 افراد  شہید، 150 زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
منگل 28 مارچ 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In