راولپنڈی : پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پیش آئے دلخراشہ واقعے میں پنجاب اسمبلی کے سابق رکن جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان راولپنڈی کے علاقے جناح پارک کے قریب قاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔
نامعلوم افراد کے کچہری چوک کے قریب چوہدری عدنان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ نامعلوم افراد کی جانب سے چوہدری عدنان کی گاڑی پر بے تحاشہ گولیاں برسائی گئیں۔
ن لیگ کو نقصان مہنگائی اور عمران خان کی سزاؤں سے ہوا
میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری عدنان گزشتہ برس 9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف سے الگ ہو گئے تھے، جبکہ 8 فروری کے الیکشن میں انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیا تھا۔
پولیس کے مطابق چوہدری عدنان کو ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ اُن کے چہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔
پولیس کے مطابق چوہدری عدنان کی گاڑی ٹریفک سگنل پر رکی جس پر موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے اُن پر فائرنگ کردی۔
مقتول چوہدری عدنان نے سانحہ 9 مئی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا اور عام انتخابات 2024 میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا۔
مقتول نے دو مختلف پریس کانفرنسز میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ن لیگ کو نقصان مہنگائی اور عمران خان کی سزاؤں سے ہوا