پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف مری سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
پیر کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف چھانگلہ گلی سے مری ایکسپریس وے کے ذریعے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے تھے اور ان کی روانگی کے وقت سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
مسلم لیگ ( ن ) کی چیف آرگنائزر مریم نواز ، ان کے بیٹے جنید صفدر اور انکی فیملی کے دیگر ممبران بھی نوازشریف کے ساتھ اسلام آباد پہنچے۔
نوازشریف اسلام آباد پہنچنے کے بعد سابق وفاقی وزیر اور پارٹی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے گھر گئے اور ان کے بیٹے کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔