عید تعطیلات کے بعد پہلے ہی کاروباری روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑھوتری دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا اور قدر 2 ہزار امریکی ڈالر کی سطح پر برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برقرار رہنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے اضافے کے بعد 218650 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام کی قیمت 386 روپے بڑھ کر 187457 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 40 روپے اور 33.36 روپے اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمتیں 2570 روپے اور 2203.36 روپے ہو گئی ہے۔