• Privacy Policy
  • صفحہ اول
منگل, 28 مارچ 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا

6 فروری 2023
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
گورنر پنجاب نے صوبے کے الیکشن عام انتخابات کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بین السطور پنجاب کے الیکشن جنرل الیکشن کے ساتھ کروانے کا عندیہ دے دیا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ دل بہت رنجیدہ ہے بہت سے افسوسناک واقعات ہیں، ابھی ہم سیلاب بحران سے نہیں نکلے، لوگوں کے پاس اپنے گھر نہیں ہیں، اور پشاور میں دھماکا ہوگیا جس نے ایک مرتبہ پھر اے پی ایس سانحہ یاد کروادیا، اور آج صبح شام اور ترکی کے زلزلے کی خبر سنی دل بہت رنجیدہ ہوا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ملکی معاشی صورتحال ہے ہم سب کو اس موقع پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، معاشی مسائل اعتماد کی کمی سب سے بڑی وجہ ہے، جب یہ سوچتے ہیں کہ بس میں ہی کرسکتا ہوں ،مجھے ہی کرنا آتا ہے تو ملک مسائل سے دوچار ہوتا ہے۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ دنیا میں جن ممالک نے ترقی پائی انہوں نے گفتگو کے دروازے کو کھولے رکھا، 2013 میں اسحاق ڈار تمام پارٹیز کو بار بار مدعو کرتے رہے اورچارٹر آف اکانومی کی بات کی گئی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے بھی بہت سی مشکلات آئیں، ایٹمی دھماکا کیا تو بہت سی مشکلات دیکھنی پڑیں، لیکن اللہ نے ان سے نکالا، اس وقت بھی اسحاق ڈار کی ٹیم تھی، انرجی بحران میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ن لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں 2018 تک جی ڈی پی 5.8 تک پہنچ گئی تھی، ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوا تھا۔

بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں مشکلات پر قابو پا لیا گیا تواب نہیں پایا جارہا تو پر بہت سی وجوہات ہیں، سیاسی استحکام اس صورتحال میں بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے، سیاسی استحکام کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہنا چاہیے، گورنر ہاؤس کے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، ہم آپ کے مسائل وزیر اعظم ، وفاقی وزیر معیشت تک پہنچانے کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ جہاں معاشی مشکلات ہیں وہاں فقط ایک ہی ضد کی جارہی ہے کہ الیکشن کروادیں، 20 حلقوں میں ایک ہی شخص کھڑا ہوگا اور پھر سب سے استفعی دے دے گا، اور پھر ان حلقوں میں الیکشن کروائے جائیں، جب کہ یہ بھی معلوم ہے کہ الیکشن پر اربوں روپے خرچ ہوں گے، اس راہ کو بند ہونا چاہیئے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ سب کو علم ہے کہ اگلے چھ ماہ بعد عام انتخابات آرہے رہے ہیں، پھر دو صوبوں میں جلد الیکشن کی ضد کیوں کی جارہی ہے، بار بار الیکشن پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، جب کہ ملک میں پہلے ہی معاشی مسائل ہیں۔

Tags: conductGeneral ElectionsgivenGovernor of Punjabindicationprovincial electionsالیکشنالیکشن کمیشنپاکستانحکومتصوبےعام انتخاباتعندیہگورنر پنجابملک
ShareTweetPin
Previous Post

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

Next Post

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 7 فلسطینی شہید

Related Posts

کلیدی کردار
اہم ترین


میرے قتل کی سازش میں رانا ثناء اللہ کا کلیدی کردار ہے، عمران خان کا الزام

28 مارچ 2023
اثاثوں کی
اہم ترین

مریم نواز 84 کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں

28 مارچ 2023
حکومت چیف جسٹس
اہم ترین

حکومت کا چیف جسٹس کے سوموٹو ایکشن کے اختیار پر قانون سازی کا فیصلہ

28 مارچ 2023
الیکشن
اہم ترین

فوج کو الیکشن ڈیوٹی کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟ ذمہ داری تو ذمہ داری ہوتی ہے

28 مارچ 2023
لاڈلے کو پاکستان سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دیجائےگی، وزیراعظم
اہم ترین

لاڈلے کو پاکستان سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائےگی، وزیراعظم

28 مارچ 2023
گورنر سندھ کا گوٹھ ریگولرائزیشن کمیٹی ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط
اہم ترین

گورنر سندھ کا گوٹھ ریگولرائزیشن کمیٹی ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط

28 مارچ 2023
Next Post
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 7 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 7 فلسطینی شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
منگل 28 مارچ 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In