لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سی سی پی او لاہور اور انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے لکھا کہ پولیس دوبارہ میرے گھر داخل ہوئی اور تلاشی لی، پولیس کے پاس کوئی وارنٹ نہیں تھا، گھر والوں کو ہراساں کیا۔
حماد اظہر نے لکھا کہ پولیس چھاپوں سے اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی کھلی حلاف ورزی ہوئی، سی سی پی او لاہور اور انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت درخوست جمع کرا رہا ہوں۔
ایک اور ٹوئٹ میں حماداظہر نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہی ہیں جو غیر قانونی ہیں، ہمارے کارکنوں کو اغوا اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔