• Privacy Policy
  • Sample Page
  • صفحہ اول
ہفتہ, 10 جون 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

شہیدوں کے لہو کی بےقدری کرنے والا غدار ہوتا ہے

25 مئی 2023
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
شہیدوں کے لہو
0
SHARES
78
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی سینئر نائب صدر، چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہیدوں کے لہو کی بےقدری کرنے والا غدار ہوتا ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ہے، ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے۔ جو اس کی بےقدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ھے! انہوں نے کہا کہ تھو ہے سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر! اسی طرح وزیراعظم شہبازشریف نے سیاسی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں 9 مئی سیاہ دن تھا،عمران خان کے حکم پر جتھے پھیلائے گئے اور انہیں بتایا گیا کہ کہاں حملہ کرنا ہے۔پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں سول اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا۔

شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ھے، ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے۔جو اسکی بےقدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ھے! تھو ہے سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر ! #شہید_کی_موت_قوم_کی_حیات

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 25, 2023

9 مئی کے واقعات کا ہمارے معاشرے پر گہرا اثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑے بڑے واقعات ہوئے لیکن تحمل اور بردباری سے نمٹائے گئے،اس سے پہلے تاریخ میں کبھی فوجی تنصیبات کی طرف رخ نہیں کیا گیا۔ توڑ پھوڑ میں ملوث افراد، ہدایت دینے والے اور منصوبہ بندی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں، ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

تحریک انصاف پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں،یوسف رضا گیلانی

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان پشاور کے دورے پر خطاب میں کہا کہ قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو قانون کے مطابق ضرور سزا ملے گی۔اس عمارت سے 1947 کو آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں،

جس ریڈیو سینیٹر سے آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں اسے جلا دینا کہاں کی حب الوطنی؟ انہوں نے کہا کہ یہاں سے پوری دنیا کو بتا دیا گیا کہ پاکستان معرضِ وجود میں آ چکا ہے، 9 اور 10 مئی کو دلخراش واقعات رونما ہوئے، اس سے بڑھ کر ملک دشمنی نہیں ہو سکتی کہ ریڈیو پاکستان پشاور میں چاغی کی یادگار کو راکھ بنا دیا گیا۔

چاغی کی یادگار دفاعی قوت کا شاہکار تھی، قومیں اپنی تاریخی ورثے کو جان سے زیادہ عزیز رکھتی ہیں۔جن لوگوں نے یہ کام کیا ان میں اور دہشت گردوں میں کیا فرق ہے؟

Tags: bloodDisrespectsmartyrsMaryam NawazTraitorبےقدریپاکستانرپورٹشہیدوںغدارلہوملک
ShareTweetPin
Previous Post

تحریک انصاف پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں،یوسف رضا گیلانی

Next Post

ایران کا لانگ رینج بیلسٹک میزائل ’خیبر‘ کا کامیاب تجربہ

Related Posts

بجٹ طویل المدتی خرابیاں ٹھیک کرنے کا آغاز ہے،وزیراعظم
اہم ترین

بجٹ طویل المدتی خرابیاں ٹھیک کرنے کا آغاز ہے،وزیراعظم

10 جون 2023
ہم ایک قابل اعتماد پاسپورٹ سسٹم تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، وزیرداخلہ
اہم ترین

ہم ایک قابل اعتماد پاسپورٹ سسٹم تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، وزیرداخلہ

10 جون 2023
جہانگیر ترین
اہم ترین

جہانگیر ترین کا پرویز خٹک سے ٹیلی فونک رابطہ

9 جون 2023
وفاقی بجٹ
اہم ترین

14ہزار460 ارب حجم کا وفاقی بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

9 جون 2023
عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42.41 ارب روپے مختص
اہم ترین

عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42.41 ارب روپے مختص

9 جون 2023
آصف زرداری کیخلاف 4 ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیئے گئے
اہم ترین

آصف زرداری کیخلاف 4 ریفرنس نیب کو واپس بھجوادیئے گئے

9 جون 2023
Next Post
بیلسٹک میزائل

ایران کا لانگ رینج بیلسٹک میزائل ’خیبر‘ کا کامیاب تجربہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
ہفتہ 10 جون 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In