لاہور : مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جس صحت کارڈ کی آج ری لاؤنچنگ ہورہی ہے وہ بھی مسلم لیگ (ن) کا منصوبہ ہے۔
عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وٹس ایپ وزیر اعلیٰ کہتے ہیں ہم پنجاب میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھارہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات اورمفت ٹیسٹوں کی سہولت ختم کرنا انقلابی اقدام ہیں؟
انکا کہنا ہے کہ پرانے اسپتالوں میں نئے بلاک بناکر انکو نئے سسپتالوں کا نام دینا جعلسازی کے سوا کچھ نہیں، جعلسازی، دونمبری، تختی پر تختی لگانا اور افتتاح پر افتتاح عمران اور بزدار سرکار کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لنگر خانے سالانی ٹرسٹ اور پناہ گاہیں مخیر حضرات کے پیسے پر چل رہی ہیں، عمران خان لنگر خانوں کا کریڈٹ بھی ایسا ہی لیتے ہیں جیسے 1992کے ورلڈ کپ کا کریڈٹ اکیلے ہی لیتے رہے ہیں۔
مسلم لیگ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ جس صحت کارڈ کی آج ری لاؤنچنگ ہورہی ہے وہ بھی مسلم لیگ(ن) کامنصوبہ ہے، صحت کارڈ کی تشہیر کےلئے اربوں کی اشتہارات جاری کرنے والے بتائیں گے ”یہ کس کے باپ کا پیسہ ہے۔“
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کر دیں
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹھگوں، جیب تراشوں اور لوٹ مار ایسوسی ایشن کے ٹولے نے 22 کروڑ پاکستانیوں کو یرغمال بناکر رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملکی معیشت اور قومی سلامتی کےلئے خطرہ بن چکے ہیں اب پاکستان کا دفاع بھی قرضوں پر ہو رہا ہے اور یہ سب نئے پاکستان کی کرامات ہیں۔