قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر حیدر علی کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چھٹے ٹی 20 کے بعد اچانک حیدر علی کی طبیعت ناساز ہوگئی وہ آج رات اسپتال میں ہی قیام کریں گے جہاں ان کا چیک اپ کیا جائے گا۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کل آرام کرے گا جبکہ پریکٹس سیشن بھی نہیں رکھا گیا ہے۔
نوجوان بیٹر حیدرعلی نے 14 گیندوں پر 18 رنز بنائے تھے انہیں سیم کُرن نے آؤٹ کیا تھا۔
واضح رہے کہ چھٹے ٹی 20 میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 3-3 سے برابر ہے اور فائنل میچ اتوار 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔