• Privacy Policy
  • Sample Page
  • صفحہ اول
ہفتہ, 10 جون 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

تحریک انصاف پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں،یوسف رضا گیلانی

25 مئی 2023
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
پابندی کے حق
0
SHARES
73
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں، پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو لینے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی سے جو پنچھی اڑنا شروع ہوئے ان کو لایا گیا تھا، پی ٹی آئی کو میں سیاسی جماعت سمجھتا ہی نہیں، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا موازنہ نہیں ہوسکتا اور نہ ہی موازنہ کیا جائے۔

پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے متعلق پارٹی فیصلہ کرے گی کہ کن لوگوں کو جماعت میں لینا ہے۔ دفاعی تنصیبات ، جی ایچ کیو، اور فوج کی اہم عمارتوں پر حملہ ملک پر حملہ ہے۔ پیپلزپارٹی سے زیادہ اختلاف نہ رکھنے والوں کو شامل کرنے کا فیصلہ قیادت کرے گی۔اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے پر الیکشن کرائیں گے۔ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا اور بجٹ میں آئے گا۔

پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں توڑنا عمران خان کی غلطی تھی۔ اسی طرح وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ترک میڈیا کو انٹرویو میں بلاول کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ریاست پر حملہ سرخ لکیر تھی، اب قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے دوراقتدارکی طرح سیاسی انتقامی کارروائیاں نہیں کرنا چاہتے تھے اور ہم پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز پر توجہ دینا چاہتے تھے۔

عمران خان بیرون ممالک سے مدد طلب کر رہے ہیں،وزیراعظم

پاکستان میں جمہوری جدوجہد کی طویل تاریخ ہے، ہم نے اپنی حکمرانی کا بڑا حصہ آمریت کے تحت برداشت کیا ہے، ہماری متحدہ حکومت نے برسراقتدار آکر اپوزیشن کے ساتھ گفتگو میں روایتی مؤقف اختیارکیا، ہم عمران خان کے دوراقتدارکی طرح سیاسی انتقامی کارروائیاں نہیں کرنا چاہتے تھے اور ہم پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز پر توجہ دینا چاہتے تھے لیکن 9 مئی کے پُرتشدد احتجاج نے صورتحال بدل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات اور یادگار شہدا کو نقصان پہنچایا گیا، 9 مئی کے بعد تمام سیاسی جماعتیں ریاست کی رٹ قائم کرنے پر متفق ہیں، ریاست پرحملہ سرخ لکیرتھی جسے عبورکرلیاگیا، اب قانون کا اپناراستہ اختیار کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کو اپنے 30 سالہ سیاسی دور میں اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہے، ریاست کےخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کی طرف سے مذمت اور معافی مانگنے تک بات نہیں ہوسکتی، پی ٹی آئی کے اندر عسکریت پسند قوتوں سے نہیں سیاسی قوتوں سے بات چیت ہوگی۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم نے باربار سیاسی بات چیت کی کوشش کی، ایک تاریخ پر انتخابات کے لیے اتفاق بھی ہوگیا تھا، ایک تاریخ پر انتخابات کے لیے اتفاق کے بعد بس یہ طے کرنا تھا کہ وہ تاریخ کیاہوگی، عمران خان ضدی ہیں، وہ قومی مفادات اور ذاتی مفادات میں فرق نہیں کرسکتے، عمران خان کی ضد کے سنگین نتائج حملے کیلئے اکسائے جانے والے غریب کارکنوں کے سامنے آئے۔

Tags: BanningfavorPTIYousaf Raza Gillaniپابندیپاکستانتحریک انصافحق میں نہیںرپورٹملکیوسف رضا گیلانی
ShareTweetPin
Previous Post

عمران خان بیرون ممالک سے مدد طلب کر رہے ہیں،وزیراعظم

Next Post

شہیدوں کے لہو کی بےقدری کرنے والا غدار ہوتا ہے

Related Posts

پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں،وزیر خارجہ
اہم ترین

پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، وزیر خارجہ

10 جون 2023
بجٹ طویل المدتی خرابیاں ٹھیک کرنے کا آغاز ہے،وزیراعظم
اہم ترین

بجٹ طویل المدتی خرابیاں ٹھیک کرنے کا آغاز ہے،وزیراعظم

10 جون 2023
ہم ایک قابل اعتماد پاسپورٹ سسٹم تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، وزیرداخلہ
اہم ترین

ہم ایک قابل اعتماد پاسپورٹ سسٹم تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، وزیرداخلہ

10 جون 2023
جہانگیر ترین
اہم ترین

جہانگیر ترین کا پرویز خٹک سے ٹیلی فونک رابطہ

9 جون 2023
وفاقی بجٹ
اہم ترین

14ہزار460 ارب حجم کا وفاقی بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

9 جون 2023
عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42.41 ارب روپے مختص
اہم ترین

عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42.41 ارب روپے مختص

9 جون 2023
Next Post
شہیدوں کے لہو

شہیدوں کے لہو کی بےقدری کرنے والا غدار ہوتا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
ہفتہ 10 جون 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In