اسلام آباد:آئی ایم ایف نے ڈالرکا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق کرنے کا مطالبہ کردیا، پیٹرولیم لیوی، بجلی گیس کی قیمتیں بھی بڑھانا ہوں گی، چیزوں پر سبسڈیز ختم کی جائے اور ٹیکس آمدن میں300 ارب روپے کا اضافہ کیا جائے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈالر کے ایکسچینج ریٹ پر مصنوعی پابندی ہٹاکر مارکیٹ کے مطابق کرنے مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ 30 جون2023 تک پیٹرولیم لیوی 855 ارب روپے جمع کی جائے اور حوالے سے پلان پیش کیا جائے۔
پیٹرولیم لیوی بڑھانے کیلئے ڈیزل پر لیوی کو فوری 32.5 روپے سے بڑھا کر50 روپے فی لیٹر لیٹر کیا جائے، گیس کی قیمت میں اضافہ کیا جائے اور1500ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ختم کیا جائے، بجلی سیکٹر کے نقصانات کم کرنے کیلئے بجلی کا فی یونٹ 3.5 روپے بڑھانا ہوگا۔
پنجاب اسمبلی میں ہماری مطلوبہ تعداد پوری، وزیر اعلیٰ (ن) لیگ کا ہو گا: رانا تنویز
چیزوں پر عائد سبسڈیز ختم کی جائے اور ٹیکس آمدن میں300 ارب روپے کے اضافہ کرنا ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار جنیوا کانفرنس کی سائیڈلائن پر آئی ایم ایف وفد سے ملاقات میں عوام کے لئے ریلیف کی درخواست کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک بار پھر ڈیفالٹ کی خبروں کو مسترد کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان معمولی ملک نہیں اور ہم ڈیفالٹ کرنے نہیں جارہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکلات کا سامنا ہے، دوست ممالک سے مل کر مشکلات حل کرنیکی کوشش کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، ہمارا ہدف 32 ارب کی ایکسپورٹ کو 100 ارب تک لے جانا ہے، ایکسپورٹ بڑھانے پر ہی ہمارا دار ومدار ہے۔