پشاور : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عمران خان خان بیرون ممالک سے مدد طلب کر رہے ہیں،9 مئی کے واقعات میں ملوث شر پسندوں کو سزا نہ ہوئی تو ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں 9 مئی سیاہ دن تھا،عمران خان کے حکم پر جتھے پھیلائے گئے اور انہیں بتایا گیا کہ کہاں حملہ کرنا ہے۔
پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں سول اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا،9 مئی کے واقعات کا ہمارے معاشرے پر گہرا اثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑے بڑے واقعات ہوئے لیکن تحمل اور بردباری سے نمٹائے گئے،اس سے پہلے تاریخ میں کبھی فوجی تنصیبات کی طرف رخ نہیں کیا گیا۔توڑ پھوڑ میں ملوث افراد،ہدایت دینے والے اور منصوبہ بندی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں،ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
چودھری پرویزالٰہی کی گرفتاری کیلئے پولیس ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان پشاور کے دورے پر خطاب میں کہا کہ قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو قانون کے مطابق ضرور سزا ملے گی۔اس عمارت سے 1947 کو آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں،جس ریڈیو سینیٹر سے آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں اسے جلا دینا کہاں کی حب الوطنی؟۔
انہوں نے کہا کہ یہاں سے پوری دنیا کو بتا دیا گیا کہ پاکستان معرضِ وجود میں آ چکا ہے،9 اور 10 مئی کو دلخراش واقعات رونما ہوئے،اس سے بڑھ کر ملک دشمنی نہیں ہو سکتی کہ ریڈیو پاکستان پشاور میں چاغی کی یادگار کو راکھ بنا دیا گیا۔ چاغی کی یادگار دفاعی قوت کا شاہکار تھی،قومیں اپنی تاریخی ورثے کو جان سے زیادہ عزیز رکھتی ہیں۔جن لوگوں نے یہ کام کیا ان میں اور دہشت گردوں میں کیا فرق ہے؟۔