اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی عدم استحکام کا ذمہ دارعمران خان مائنڈ سیٹ اور مشن ہے ،یہ شخص چاہتا ہے کہ مہنگائی اور دہشتگردی ختم نہ ہو، آئی ایم ایف معاہدہ ہونے لگتا تو فساد شروع کردیتا
انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہملک میں معاشی عدم استحکام کا ذمہ دارعمران خان مائنڈ سیٹ اور مشن ہے ،یہ شخص چاہتا ہے کہ مہنگائی اور دہشتگردی ختم نہ ہو، آئی ایم ایف معاہدہ ہونے لگتا تو فساد شروع کردیتا، پی ٹی آئی پر پابندی کی باتوں کا ذمہ دار عمران خان ہے۔
حکومت اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچا رہی ہے، کسان پیکج کی قسط نمبردو آرہی ہے، ایکسپورٹ، آئی ٹی، سولر ، یوتھ کیلئے پروگرام لایا جا رہا ہے۔
پچھلے چار سال میں معیشت کا جنازہ نکالا گیا، معاشی استحکام کی سمت کو درست کیا گیا، کسی ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔
وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ عمران خان کیخلاف درج
2013 سے 2018 تک مہنگائی تھی، دہشتگردی تھی، لوڈشیڈنگ تھی، یہ سب کام ایسے ہی نہیں ہو گئے، نوازشریف نے جب 2013 میں حکومت سنبھالی تو صوبوں میں جن کا مینڈیٹ تھا ان کو حکومت بنانے کا موقع دیا۔ یہ مائنڈ سیٹ 2013 اور 2014 میں اسی طرح سرگرم تھا اور گالیاں دیتا تھا۔
نوازشریف نے سیاسی استحکام کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا۔ لیکن جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا۔ ترقی کی شرح کو منفی پر لے گئے۔ پھر اسی مائنڈ سیٹ نے فارن فنڈنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ ، اس میں کیا نہیں ہوا، 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ، فوجی، میٹرو، ایمبولینس، سکول اور حساس تنصیبات جلائی گئیں، جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، کیا ہم نے کہا تھا کہ 9مئی کا واقعہ کرو، ہم نے کہا تھا جلاؤ گھیراؤ کرو، ملک میں اس وقت ہیومن رائٹس کی خلاف ورزیاں اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی استحکام نہیں آیا۔
یہ ایک مشن کے تحت چلتا ہے، یہ چاہتا ہے کہ ملک میں دہشتگردی ختم نہ ہو، معاشی استحکام نہ آئے، گزشتہ چار سالوں میں ملک کی معیشت کا جنازہ نکالا گیا۔بجٹ میں عوام کو ریلیف دینا ترجیح ہے۔