اسلام آباد : سابق وزیر فوادچوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پائلٹس کو دھمکی آمیزفون کالز منظر عام پر لے آئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فوادچوہدری نے پریس کانفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پائلٹس کو دھمکی آمیز فون کالز کی ریکارڈنگ جاری کردی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی کےاحکامات تھے، ایجنسیز سیاسی معاملات سے دور رہیں گی ، ہمیں امید ہے کہ ان احکامات پر عملدرآمد ہورہاہوگا۔
سابق وزیر نے کہا کہ اگر یہ آئی بی کا کام ہے تو وہ ذرا اپنے ادارے پر غور کریں ، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کو بھی نامعلوم نمبر سے فون کال آئی ہیں۔