اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو نہیں چھوڑیں گے اور ان پر مقدمہ کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے جو کہا مریم ، نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان اس سے زیادہ بول چکے ہیں، جس طرح شہبا زگل کو اٹھایا گیا، دو دن جو تشدد کیا اور اس طرح رکھا جیسے ملک کا کوئی بڑا غدار پکڑا گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے، تم پر کیس کریں گے۔
سلمان رشدی سے زیادہ غلیظ انسان کوئی نہیں۔ عمران خان
اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹ زیبا چوہدری آپ کو بھی ہم نہیں چھوڑیں گے اور آپ بھی کیس کریں گے، شہباز گل پر جس طرح دو دن تشدد کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر کیس ہوسکتا ہے تو نواز شریف، فضل الرحمان، خواجہ آصف اور رانا ثنا پر بھی کیس ہوسکتا ہے، ان سب نے اپنی باتوں سے فوج کے ادارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔