لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی یادداشت 2018ء تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے فوج سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی یادداشت 2018ء تک نہیں جاتی؟
جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا،ان افسران کو متنازع بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے؟۔
صدر، وزیر اعظم سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کی ملاقاتیں
مریم نواز نے کہا کہ قائد اعظم کا یہ فرمان اُس وقت یاد نہیں آیا؟ آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ، آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی۔