کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں گزشتہ روز 4 روپے اضافے کے بعد آج تقریباً 6 روپے اضافہ ہوا اور ڈالر 221 روپے پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 19 جولائی 2022 منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو کر 215 روپے پر پہنچ گیا۔
اس کے بعد بتدریج ڈالرکی قیمت بڑھنا شروع ہوئی، 1 روپے 5 پیسے، 1 روپے 80 پیسے اور پھر 2 روپے 30 پیسے اضافے کے بعد دن کے وسط تک ڈالرکی قیمت میں یکمشت 5 روپے 80 پیسے اضافہ ہوگیا۔
فی الوقت انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر221 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر221 سے 222 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
گزشتہ روزڈالر کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر215 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ 15 جولائی 2022 کو ڈالر210 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔