اسلام آباد : پاکستان کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا، حیدرآباد میں کوروناکی شرح سولہ اور کراچی میں دس فیصد سے زائد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، مختلف شہروں میں کوروناکیسز میں پھر سے اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے این آئی ایچ نے بتایا ہے کہ ملک میں کوروناکیسز کی شرح 1.53 فیصد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں 171 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ ملک میں کوروناکی بلند ترین 16.67 فیصد شرح حیدر آباد میں جبکہ کراچی میں کوروناکی شرح 10.08 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
اسلام آباد میں کوروناکی شرح 2.27، لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایبٹ آباد میں1.20 فیصد ، مردان میں 3.39