اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس کی سماعت ہوئی۔
پروسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ شہبازگل کی جانب سے بہت ہی غیر سنجیدہ رویہ دکھایا گیا ہے، جونیئر وکیل کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی۔
پرسیکیوٹر نے استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ جونیئر وکیل کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست نہیں عدالت کے ساتھ مذاق ہے، شہبازگل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں۔
عدالت نے شہبازگِل کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، اور ملزم کو 2 لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم شہباز گل اگلی پیشی پر حاضری یقینی بنائے۔ عدالت نے شہبازگِل کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔