سابق وزیراعلی کیخلاف اثاثہ جات کے علاوہ ٹھیکوں میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ، محکمہ مواصلات نے سابق وزیر اعلی کے دور میں شروع ہونیوالے منصوبوں کا ابتدائی ریکارڈ نیب لاہورکو فراہم کردیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ مواصلات نے 2018 سے 2022 کا 4 سالہ ریکارڈ فراہم کیا، نیب نے سیکرٹری مواصلات سے 2 جون تک ریکارڈ فراہمی کی ہدایات کی تھیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ مواصلات نے منصوبوں کے ٹھیکیداروں اور ٹینڈرزکا ریکارڈ بھی نیب کودیدیا۔