استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) نے مل کر سیاسی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق مسلم ن کے صدر شہبازشریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملکی صورتحال اورسیاسی تعاون پر شہباز شریف سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں قائدین نےپاکستان کے مفادات کے تحفظ کے لئے مل کرسیاسی،تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،پاکستان کے معاشی مفادات کے تحفظ کے لئے سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر کام کریں گے۔
قائدین نے پاکستان کی معاشی سلامتی کے تحفظ کو اولین ترجیح پر اتفاق کیا۔
حکومت سازی کا معاملہ، ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان فیصلہ کن مذاکرات آج
پارٹی کی نامزد رہنما مریم نواز ملک کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے کیلئے تیار ہیں۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے مریم نواز پر بھرپور اعتماد کااظہارکیا اور تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں133 نشستیں حاصل کی تھیں۔
جس کے بعد 23 آزاد ارکین نے بھی بعد میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی اس طرح سے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ارکان کی تعداد ایک سو 160 ہے۔
مسلم لیگ (ن) کو خواتین کی 36 اور اقلیتوں کی 5 مخصوص نشستیں بھی الاٹ کردی گئیںتھیں اس طرح مخصوص نشستوں کو ملا کر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 201 کے ساتھ سب سے آگے ہے۔پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے سادہ اکثریت کیلئے ایک سو 186 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے، مسلم لیگ (ن) کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 14، مسلم لیگ (ق) کے 10 اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے 6ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے۔
اس طرح مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی میں 230 ارکین کی حمایت حاصل ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءن لیگ عطاءتارڑ نے کہا کہ ہمارے پاس 210 ارکان کی واضح اکثریت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں عوامی فلاح کے منصوبے مکمل ہوں گے اور مہنگائی میں بھی کمی آئےگی