وزیر ریلوے و شہری ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کسی مخالف کی تکلیف یا گرفتاری پر خوش ہونا کم ظرفی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر سعد رفیق سعد رفیق نے رد عمل کا اطہار کیا ہے۔
فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور
اپنی ٹوئٹ میں سعد رفیق نے کہا کہ کسی مخالف کی تکلیف یا گرفتاری پر خوش ہونا کم ظرفی ہے،مگر تنقید، گالیوں اور دھمکیوں میں فرق جان کر جئیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاستدان سب سنتا سہتا ہے لیکن ریاستی ادارے ایسا نہیں کرسکتے۔
فواد چوہدری ذہنی دباؤ کا شکار قرار
رہنما ن لیگ کا کہناتھا کہ گالیوں اور دھمکیوں سے راستہ نہیں ملتا، الیکشن کمیشن سے معذرت کریں ، اپنےالفاظ واپس لیں، ماحول بہتر بنائیں تاکہ مسئلے کا حل نکلے۔