جہانگیرترین کا پارٹی کے قیام سے متعلق مشاورتی عمل جاری ہے۔ جہانگیر ترین آج بھی اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
جہانگیرترین سے پنجاب سے پی ٹی آئی چھوڑنے والی اہم شخصیات کا رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے گروپ کے مختلف ممبران سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں جہانگیرترین اہم ملاقاتوں کے بعد آج لاہور روانہ ہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل انہوں نے سنیئرسیاستدان علیم خان سے لاہور میں انکی رہایشگاہ پر ملاقات کی تھی ۔
دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری بھی لاہور میں موجود ہیں۔جہاں وہ مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات کرکے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کررہے ہیں۔