لاہور : ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف جمعہ کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کا انعقاد پرامن ہوا تاہم رات کو نتائج روک کر بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی، معاملات الیکشن کمیشن کی بجائے کہیں اور سے کنٹرول ہو رہے ہیں،
بڑے پیمانے پر دھاندلی کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش ہے، نگران حکومت ڈھٹائی سے الیکشن کمیشن کو تحفظ فراہم کررہی ہے، یہ معاملہ صرف جیت اور ہار کا نہیں، ووٹ کے تقدس کا معاملہ ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی الیکشن دھاندلی کے خلاف جمعہ کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گی، تمام حلقوں میں ہونے والی دھاندلی سے متعلق شکایات الیکشن کمیشن کو جمع کروائیں گے،
دھاندلی کے مسلئے پر چیف جسٹس کے ذریعے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے، مجوزہ عدالتی کمیشن سے تمام سٹیک ہولڈر رجوع کرسکتے ہوں، عدالتی کمیشن کی کاروائی کو لائیو نشر کیا جائے۔
ن لیگ نے نوازشریف کے ساتھ انصاف نہیں کیا, محمد زبیر
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا، خیبرپختونخوا میں ہمارے امیدواروں کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا،
جیتی ہوئی سیٹیں ہروانے کی کوشش کی جا رہی رہی ہے، اپنے حق کو پچانے کے لیے تمام آئینی اور قانونی راستے اختیار کریں گے، ملک کو آگے لے جانے کے لیے ضروری ہے کہ دھاندلی کی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے۔
قیصرشریف نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کے حوالےسے مشاورت مکمل ہوچکی ہے، جماعت اسلامی نے طے کیا تھا کہ قومی سطح پر تحریک انصاف سے اشتراک عمل قومی مفاد میں ہو گا لیکن تحریک انصاف نے اپنے موقف کو تبدیل کیا ہے،
اب وہ خیبرپختونخوا میں بھی جس سے چاہیں اپنے معاملات طے کر لیں جماعت اسلامی کو خوشی ہوگی۔