نارتھ ناظم آباد ٹائون بلاک بی میں بلڈر مافیا کو کھلی چھوٹ دیدی گئی۔
علاقے کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی آزادیڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔
ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد ٹائون بلاک بی کھنڈو گوٹھ میں پٹہ سسٹم کے تحت بلڈر مافیا کو بائی لاز کی دھجیاں اڑانے کی کھلی آزادی دیدی گئی۔
ٹھیکیدار شہزاد کو ایس بی سی اے کے ڈرائیور یوسف برفت، اے ڈی آغا جہانگیر اور ایس بی ای ابریز ابڑو کی سرپرستی حاصل ہے پلاٹ نمبر 41۔A بلاک بی نارتھ ناظم آباد تھرڈ فلور کا کام جاری ہے کوئ روکنے والا نہیں اس کے علاوہ تھرڈ اور فورتھ فلور ڈالے جارہے ہیں۔
عوام کی جان و مال سے کھیلنے کے عوض لاکھوں روپے رشوت وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈائریکٹر اسحاق کھوڑو کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔
رپورٹ: محمد عبدل ارحم