بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے باعث کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم فالو آن کا شکار ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلوی بولرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کرڈالا، 556 رنز کے جواب میں قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض 148 رنز پر آؤٹ ہوکر فالوآن کا شکار ہوگئی۔
آسٹریلوی بولرز کے سامنے قومی ٹیم کا مڈل آرڈر بُری طرح ناکام ہوا اور کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا، کپتان بابراعظم 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے سینچری میکر عبداللہ شفیق 13 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، امام الحق کی انفرادی اننگز 20 رنز تک محدود رہی، اظہر علی 14 رنز پر ہمت ہار بیٹھے، فواد عالم کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے، محمد رضوان 13 رنز سے آگے اپنی اننگز نہ بڑھاسکے جبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ساجد خان 5، حسن علی 0 اور شاہین شاہ آفریدی 19 رنز بناسکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈبییو کرنے والے سیمپئسن 2 وکٹیں لے اڑیں جبکہ پیٹ کمنز، لیتھن لیون ،کیمرون گرین کےحصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز556 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا تھا۔