پاکستان کے سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری کی بہو آمنہ قصوری نے پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی ) میں شمولیت اختیار کر لی۔
آمنہ قصوری نے بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
ملاقات کے دوران آمنہ قصوری نے آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آصف علی زرداری نے آمنہ قصوری کو پارٹی مفلر پہنایا اور پارٹی میں ان کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔
آمنہ قصوری کی آصف زرداری سے ملاقات کے موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔